تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 30 March 2020

برطانیہ: پولیس اہلکاروں پر کھانسنے والے شہری کو جیل کی ہوا کھانی پڑگئی

لندن : برطانوی عدالت نے پولیس اہلکاروں پر جان بوجھ کر کھانسنے والے شخص پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے پولیس اہلکاروں و طبی عملے کی حفاظت کےلیے ملک میں جان بوجھ کر کھانسنے کو جرم قرار دے کر 2 سال قید کی سزا کا عندیہ دیا تھا، پولیس افسران اور طبی عملے کی طرف کھانسنے والے اب قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کا کہنا ہے کہ عدالت نے پولیس اہلکاروں پر کھانسنے کے جرم میں ایک شخص کو ایک سال جیل کی سزا سنائی ہے، مذکورہ شخص نے کھانستے وقت بتایا تھا کہ اسے کرونا وائرس ہے۔

پال لیورز نامی شخص کا تعلق ناٹنگھم شائر سے ہے، ملزم نے سماعت کے دوران خود پر لگے دونوں الزامات قبول کیے تھے۔

ناٹنگھم شائر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کرونا وائرس کی جان لیوا وبا میں مبتلا نہیں تھا اس لیے پولیس اہلکار بھی محفوظ ہیں لیکن ملزم کا رویہ ‘گھٹیا اور قابل نفرت’ ہے۔

پولیس ترجمان نے فوری کارروائی کرنے پر جج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جج نے فیصلہ سناکر تمام لوگوں کو ایک واضح پیغام دے دیا۔

برطانیہ میں جان بوجھ کر کھانسنا جرم قرار

خیال رہے کہ برطانیہ میں میل جول سے دوری کے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے ہوں گے، پہلی بار خلاف ورزی پر 60، غلطی دہرانے پر 120 پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی اضافہ ہورہا ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے، مریضوں کی تعداد 22 ہزار 141 اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1408 تک پہنچ گئی ہے۔

The post برطانیہ: پولیس اہلکاروں پر کھانسنے والے شہری کو جیل کی ہوا کھانی پڑگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UvxpGs
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو