تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 31 March 2020

وینٹی لیٹڑز کے 3 ڈیزائن منظور کرلیے، جلد اسپتالوں میں‌ آزمائش ہوگی، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قوم کو وینٹی لیٹرز کا ڈیزائن منظور کرنے کی خوشخبری سنا دی، فواد چوہدری نے کہا کہ حتمی منظوری کے بعد وینٹی لیٹرز کی آزمائش 4 اسپتالوں میں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہوچکا ہے جو کورنا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل ہیں، اس لیے پاکستان نے وائرس کا مقابلہ کرنے کےلیے ملک میں ہی وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پی ای سی کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے تھے جس میں سے تین منظور ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حتمی منظوری کےلیے تینوں ڈیزائن ڈریپ کو بھجوا دئیے ہیں، منظوری کے بعد وینٹی لیٹرز کی آزمائش چار اسپتالوں میں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ منظوری کے بعد کمرشل بنیادوں پر وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردی جائے گی، مقامی طور پر تیار کیے گئے وینٹی لیٹرز کی قیمت کئی گنا کم ہوگی۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کی جان لیوا وبا میں مبتلا افراد کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر کے ذریعے منصوعی سانس فراہم کی جاتی ہے۔

ایک ماہ میں پاکستان کی تیار کردہ کورونا تشخیصی کٹس دستیاب ہوں گی، فواد چوہدری

اس سے قبل فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ایک ماہ میں پاکستان کی تیار کردہ کورونا ٹیسٹنگ کٹس استعمال کی جاسکیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز بھی ایک ماہ میں استعمال کیلئے دستیاب ہوں گے، وینٹی لیٹرز اور کورونا ٹیسٹنگ کٹس طے شدہ معیار کے عین مطابق ہوں گی۔

The post وینٹی لیٹڑز کے 3 ڈیزائن منظور کرلیے، جلد اسپتالوں میں‌ آزمائش ہوگی، فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/33Zyp8R
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو