کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سندھ میں 4 بے نامی زرعی اراضیوں کا انکشاف کیا ہے۔
ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ ایف بی آرکے بے نامی زون تھری کراچی نے خیرپور سندھ میں مذکورہ بے نامی اراضیوں کی نشاندہی کی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر نے نشاندہی شدہ چاروں جائیدادوں کو بے نامی قانون کے تحت عارضی طورپرضبط کرلیا ہے۔ ان بے نامی اراضیوں کی مالیت کا تخمینہ 20 کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق نشاندہی شدہ بے نامی اراضیوں میں شاہین فریٹ سروسز کے نام تقریبا ڈھائی ایکڑ زمین ہے۔ میسرز شرمین فوڈز کے پاس 3 ایکڑ سے زائد بے نامی جائیداد ہے۔ جمیل احمد کے نام سے لندن ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم میں ایک ہزار اسکوائر فٹ کی اراضی بے نامی قرار دی گئی ہے۔
اسی طرح علی اکبر فلور مل کے نام 36 گنٹھے اور علی مراد کے نام ایک ایکڑ سے زائد بے نامی زمین کا پتہ لگایا گیا ہے۔ علی اکبر اور مراد علی دونوں بھائی ہیں۔بے نامی زون تھری نے زرعی اراضیوں کی نشاندہی کے بعد قانونی کارروائی شروع کردی
The post ایف بی آر کا سندھ میں 4 بے نامی زرعی اراضیوں کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2010066/6
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box