پیرس : فرانس میں ہلاکت خیز وبا کرونا وائرس نے ایک دن میں مزید سات ہزار پانچ سو 78 افراد کو متاثر کردیا، مریضوں کی مجموعی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے علاوہ برطانیہ میں بھی گزشتہ چار سو افراد کرونا وائرس کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، وبائی مرض نے برطانیہ، امریکا سمیت یورپی ممالک میں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔
فرانس کے ڈائریکٹر جنرل صحت کا کہنا تھا کہ کرونا سے گزشتہ چوبیس 24 گھنٹوں کے دوران 500 کے قریب افراد زندگی کی بازی ہارے، کرونا سے فرانس میں اموات کی تعداد 3 ہزار 523 ہوگئی جبکہ 52 ہزار 128 افراد متاثر ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ساڑھے پانچ ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے تاہم ابھی تک 9 ہزار 444 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ یورپی ممالک میں کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے اٹلی میں سب سے زیادہ انسانوں کی جان لی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 39 ہوگئی ہے اور اموات 42 ہزار 158 تک پہنچ گئی ہے جبکہ شفا پانے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 100 ہوگئی ہے۔
کرونا وائرس کے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے، امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 578 ہوگئی اور وائرس سے 3 ہزار 890 افراد ہلاک ہوگئے۔
The post فرانس: ایک دن میں کرونا وائرس کے 7578 نئے کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/341695D
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box