امریکا میں اپنی کار چوری کر کے بھاگنے والے شخص پر فائرنگ کرنا شہری کو مہنگا پڑگیا، فائرنگ سے چور کی ہلاکت کے بعد شہری پر قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا۔
مذکورہ واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر ممفس میں پیش آیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک میراتھون کیش ایکسپریس میں ایک شخص ایک گاڑی نکالتا ہوا نظر آتا ہے۔
اس کے پیچھے 2 افراد بھاگتے ہوئے آرہے ہیں جن میں سے ایک کے بارے میں علم ہوا کہ وہ کار کا مالک ہے۔
کار کا 25 سالہ مالک فائرنگ کرتا ہوا چور کے پیچھے آیا، فائرنگ سے کار چرانے والا ہلاک ہوگیا جس کے بعد مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کار کا مالک اپنی گاڑی کھلی چھوڑ کر اسٹور کے اندر گیا تھا اور جب اس نے اپنی گاڑی کو باہر جاتے دیکھا تو وہ چلاتا ہوا باہر بھاگا اور اس نے فائرنگ بھی کی۔
پولیس کے مطابق کار چور کو متعدد گولیاں لگی ہیں جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
کار کا مالک موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی وہ پولیس کے سامنے پیش ہوگیا، کیس کا ٹرائل جلد شروع کردیا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38llQ8i
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box