اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس نہیں آ رہے تو پنجاب حکومت کو عدالت سے شہباز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست کرنی چاہیے۔
فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کابینہ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی عدالتی فیصلوں کے مطابق رقم سے مشروط کی تھی، عدالتوں نے شہباز شریف کی گارنٹی پر انہیں باہر جانے دیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب جب نواز شریف واپس نہیں آ رہے تو پنجاب حکومت کو عدالت سے شہباز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست کرنی چاہیے، اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھا ہے۔
The post پنجاب حکومت کوشہباز شریف کی نااہلی کیلیے درخواست کرنی چاہیے،فوادچوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2010359/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box