لندن : کرونا وائرس نے برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری کو بری طرح متاثر کردیا، برٹش ائرویز نے سینکڑوں پروازیں منسوخ کردیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں، اتوار کے روز بھی 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔
شمالی آئرلینڈ اور ویلرز کے علاقوں میں کرونا وائرس سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بھی 39 تک پہنچ گئی۔
کرونا وائرس کے باعث برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے، برٹش ائرویز نے 16 سے 28 فروری کے دوران 226 پروازیں کینسل کیں۔
برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریان ایئر نے بھی پروازوں میں نمایاں کمی کی ہے، منسوخ شدہ پروازیں زیادہ تر امریکا اور یورپی ممالک کےلیے شیڈول تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برٹش ائرویز کی متاثرہ مسافروں کو ری فنڈ یا ری بکنگ کی پیشکش بھی کردی گئی ہے۔
برطانیہ میں کرونا وائرس پنجے گاڑھنا شروع، ایمرجنسی نافذ ہونے کا امکان
خیال رہے کہ برطانیہ کے سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی اور شہروں کولاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے 51 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اب تک اس سے 3000 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aiquVS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box