کراچی: ہائی کورٹ نے چینی کمپنی کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی پر سندھ حکومت کے خلاف دائر درخواست پر سیکریٹری بلدیات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور دیگر کونوٹس جاری کر دیے۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل 10رکنی بینچ کے روبرو چینی کمپنی نے بلز کی عدم ادائیگی پرسندھ حکومت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، چینی کمپنی کے وکیل چانگی کانگی نے موقف دیا کہ معاہدے کے تحت کراچی ضلع ساؤتھ اور ایسٹ میں صفائی اور کچرا اٹھانے کی ذمے داری چینی کمپنی کو دی گئی۔
مارچ 2018 سے سندھ حکومت کنٹریکٹ میں طے شدہ بل ادا نہیں کررہی، 2018 سے اب تک سندھ حکومت پر کئی ملین ڈالرز واجب الادا ہیں، بلز کی رقم دلوائی جائے، عدالت نے سیکریٹری بلدیات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 3 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
The post کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی رقم نہ ملنے پر عدالت پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2008731/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box