تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 2 March 2020

سکھر: گلوکار ساز کے ساتھ کلاشنکوف بھی چلاتا رہا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اکثر اوقات وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کردیتی ہیں، سکھر کے گلوکار کی ویڈیو بھی اسی طرح آپ کو سر پکڑنے پر مجبور کرسکتی ہے۔

ایسے ہی کچھ چرچے گزشتہ روز سے ایک پاکستانی فنکار کے منفرد انداز پر ہو رہے ہیں جو گلوکاری کے ساز کے ساتھ ساتھ کلاشنکوف بھی چلا رہا ہے۔

جی ہاں! صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں محفل موسیقی کے دوران ایک گلوکار گانا گانے اور طنبورہ بجانے کے ساتھ ساتھ اے کے 47 سے فائرنگ بھی کر رہا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔


گلوکار کے اس انداز پر اسے کتنی داد و تحسین موصول ہوتی ہے اس کا اندازہ تو لگایا جاسکتا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر اسے مختلف تبصروں سے نوازا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر بعض افراد اس گلوکار کی تعریف کر رہے ہیں، کچھ اسے مزاحیہ قرار دے کر اس پر ہنس رہے ہیں، تو کچھ لوگ اس کے اس غیر ذمہ دارانہ فعل پر تنقید بھی کرر ہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PIKSYv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو