واشنگٹن : امریکا میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کا شکار مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی دو ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے موت باٹننے کا سلسلہ جاری ہے، امریکا میں مزید 1 شخص کی ہلاکت کے بعد تعداد دو ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 66 سے زائد ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کے شکار افراد نے گزشتہ کئی ماہ میں کسی بھی ملک کا سفر نہیں کیا، دوسری جانب امریکی یونیورسٹیوں نے اٹلی میں زیر تعلیم درجنوں طالبعلموں کو واپس بلا لیا ہے۔
اس سے قبل دارالحکومت واشنگٹن میں 50 سالہ خاتون دم توڑ گئی تھیں، چین سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اب تک 3 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
حکومت کے ٹھوس اقدامات، پاکستان میں کرونا کے قدم رک گئے، جدید تھرمل اسکینر نصب
خیال رہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، مجموعی طور پر اب تک 39,539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 7819 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ایران میں بھی کووِڈ نائنٹین سے ہلاکتوں کا سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، اب تک 34 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 388 سے تجاوز کر گئی ہے۔ کرونا وائرس کے باعث امریکا کی طرف سے آسیان سمٹ ملتوی کرنے کا امکان ہے، امریکی ریاست کیلی فورنیا اور اوریگن میں وائرس کے کیسز سامنے آ گئے ہیں، امریکا میں وائرس سے متاثر 66 افراد زیر علاج ہیں۔
پاکستان میں 2، کویت 45، بحرین 38، ملیشیا 25، متحدہ عرب امارات 19، عراق 8، عمان 6، لبنان 4، افغانستان 1، آذربائیجان 1، مصر 1، نائجیریا میں 1 کیس سامنے آ چکا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TAgbWO
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box