بغداد : عراقی دارالحکومت میں قائم امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملے ہوئے ہیں، حملوں کے نیتجے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں قائم امریکی سفارت خانے کو ایک بار پھر راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سفارت خانے پر دو راکٹ پیر کو علیٰ الصبح فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق راکٹ نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے تھے اور ابھی تک حملوں کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی۔
مزید پڑھیں: ایران حملے سے امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں، پینٹاگون کی تصدیق
یاد رہے کہ 26 جنوری کو بھی عراق میں قائم امریکی سفارت خانے کو راکٹ حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
عراقی سیکورٹی ذرایع کے حوالے سے میڈیا نے خبر دی تھی کہ سفارت خانے پر پانچ راکٹ داغے گئے تھے عمارت اور فوجی اڈے پر موجود جنگی ہتھیاروں کو نقصان پہنچا تھا، ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سے اب تک بغداد کے گرین زون میں قائم امریکی سفارت خانے کی طرف متعدد راکٹ فائر کیے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ گرین زون میں غیر ملکی مشنز اور سرکاری عمارتیں موجود ہیں، امریکی فوجی اڈہ اور سفارت خانہ بھی اسی علاقے میں قائم ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TxWU88
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box