کراچی : شہر قائد میں جمعہ کے موقع پر دوپہربارہ سےساڑھے تین تک سخت لاک ڈاؤن ہوگا ،اس دوران گھر سے نکلنے سمیت تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاون کے 33 واں روز ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔
کوروناوائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر آج بھی نمازجمعہ کے اجتماعات پرپابندی برقرارہے اور صوبائی حکومتوں کے احکامات کے مطابق آج دوپہربارہ سےساڑھے تین تک لاک ڈاون مزید سخت ہوگا۔
ساڑھے تین گھنٹے کے سخت لاک ڈاون میں سڑکوں پر پولیس اور رینجرز کاکڑاپہرہ ہوگا نہ کوئی دکان کھلےگی نہ ٹرانسپورٹ چلےگی ، صرف متعین کردہ تین سےپانچ افرادکو نماز جمعہ مسجد میں ادا کرنےکی اجازت ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے گھر میں رہنےکی اپیل ہے۔
پولیس کے مطابق دوپہر 12سے 3:30تک کسی کو گھرسے نکلنےکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ مساجدمیں نماز جمعہ کی اجتماعات کرنے کی اجازت نہیں ہے، شہریوں سے اپیل ہے گھروں میں نماز جمعہ ادا کریں۔
دوسری جانب کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اس جمعہ بھی لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد ہوگا،امید ہے لوگ تعاون کریں گے، ساڑھے تین گھنٹے کے مکمل لاک ڈاون کے دوران تمام کاروباری اور عوامی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی،شہریوں کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔
یاد رہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ماہرین کے مطابق اگلے 15 دن بہت اہم ہیں ،اگلے 15دن لاک ڈاؤن سخت کریں گے، عوام تراویح گھروں میں پڑھیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوروناصورتحال کےباعث مشکل فیصلے کرنے پڑرہے ہیں،ڈاکٹرز نے پریس کانفرنس میں اپنےخدشات سےآگاہ کردیا ہے ، اگر بڑے اجتماعات سے گریز نہ کیاگیا تو وبا تیزی سے پھیلے گی، علما کرام سے میری درخواست ہے حکومت سے تعاون کریں ، ہمارے اسپتال بھرگئے ہیں۔
The post کراچی : آج دوپہر 12سے 3.30بجے تک سخت لاک ڈاؤن ،عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3awrGEP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box