کراچی : شہر قائد سمیت سندھ بھر میں جمعے کے موقع پر 12 بجے سخت لاک ڈاون کا آغاز ہوگا، دن 12 سے ساڑھے 3بجےتک کاروباری سرگرمیاں مکمل بندرہیں گی اور شہری گھروں میں محدودرہیں گے جبکہ نمازجمعہ کےاجتماعات نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کا40 واں روز ہے، شہریوں کو کورونا سے بچانے کیلئے حکومت سندھ سرگرم عمل ہیں ،کراچی سمیت سندھ بھر میں آج دن12سے ساڑھے 3بجےتک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔
ساڑھے تین گھنٹے کے لیے تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل بندرہیں اور عوام کی نقل وحرکت پرمکمل پابندی ہوگی جبکہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
حکومت سندھ کےاحکامات کے مطابق ڈبل سواری اور نمازجمعہ کےاجتماعات پر پابندی برقرارہے،زیادہ سےزیادہ صرف پانچ افرادکونمازباجماعت ادا کرنے کی اجازت ہوگی اور خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا، شہری باجماعت نماز گھروں میں ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔
انتظامیہ کا کہناہےکہ سخت لاک ڈاون کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے،بلا ضرورت گھر سے نکلنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، شہری محکمہ داخلہ کی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں۔
گذشتہ روز وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن پورا رمضان جاری رہے گا، نئے نوٹی فیکشن کی ضرورت نہیں، گزشتہ جمعہ کی طرح آج بھی دن بارہ سے ساڑھے تین بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، لوگ گھروں میں عبادت کریں، وزیراعظم سے امید تھی سندھ حکومت کے کاموں کی تعریف کریں گے، متضاد بیانات ٹھیک نہیں۔
The post کراچی میں آج 12 سے ساڑھے 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن، عوام کی نقل وحرکت پرمکمل پابندی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VTJbLa
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box