تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 27 April 2020

کراچی: ڈیفنس فیز 2 میں بیکری میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں بیکری میں سلنڈر دھماکے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زوردار دھماکا ہوا، جس کی زد میں آ کر 2 افراد زخمی ہو گئے، دھماکے سے علاقے کی کئی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو میں دھماکا سحری کے وقت ہوا، ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ بیکری میں دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں بیکری مکمل تباہ ہو گئی، اردگرد کی کئی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ریسکیو ذرایع کا کہنا تھا کہ دھماکے کے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضا کار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بھی جائے وقوع کا معائنہ کیا، جب کہ بم ڈسپوزل ٹیم نے شواہد اکھٹے کیے۔

رزاق آباد مین بس اسٹاپ کے قریب ورکشاپ میں سلنڈر بلاسٹ میں 2 افراد زخمی

دھماکے کے بعد قریبی دکانوں میں چوری کے واقعات کا بھی انکشاف ہوا ہے، دکان داروں کا کہنا تھا کہ ان کی دکانوں کا دھماکے سے صرف نقصان ہی نہیں ہوا بلکہ سامان بھی چوری ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ یہ دھماکا سلنڈر کا تھا لیکن تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جائے گا۔

یاد رہے کہ رواں برس کا پہلا سلنڈر دھماکا 9 جنوری کو کراچی کے علاقے رزاق آباد مین بس اسٹاپ کے قریب ایک ورکشاپ میں ہوا تھا، جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے تھے، جس پر انھیں سِول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔ اسی دن شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب بھی ایک ریسٹورنٹ میں گیس لیکج سےدھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

The post کراچی: ڈیفنس فیز 2 میں بیکری میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cNpUAO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو