تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 24 April 2020

کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات 253 ہو گئیں، کیسز 2 لاکھ تک بڑھنے کا خدشہ ہے: ڈبلیو ایچ او

اسلام آباد: نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 253 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 11940 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا ہے کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کے اسپتالوں میں اس وقت کرونا کے 8 ہزار 932 مریض زیر علاج ہیں، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 785 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 2755 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے انسانوں کی اموات 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئیں

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 16 اموات بھی رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 89 ہے، اس کے بعد سندھ میں 75 اموات، پنجاب میں 73 اموات، بلوچستان میں 10 اور گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین اموات واقع ہوئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 780 کرونا ٹیسٹ بھی کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 38 ہزار 147 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دی ہے، 9 مئی تک موجودہ صورت حال چلے گی، صوبائی حکومتیں صوبوں میں صورت حال کے مطابق فیصلہ کریں گی، رمضان میں سحر و افطار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

The post کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات 253 ہو گئیں، کیسز 2 لاکھ تک بڑھنے کا خدشہ ہے: ڈبلیو ایچ او appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VzZU67
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو