تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 26 April 2020

پی آئی اے کے 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے مزید 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ فضائی میزبانوں میں ایک کا تعلق پشاور اور 2 کا لاہور سے ہے، تینوں فضائی میزبان لاہور سے پی آئی اے ریلیف پرواز پر مانچسٹر گئے تھے۔

تینوں فضائی میزبانوں کو برطانوی شہر مانچسٹر سے واپسی پر اسلام آباد میں 2 روز سے مقامی ہوٹل میں آئسولیٹ کر دیا گیا تھا، اس دوران ان کے کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن کا نتیجہ مثبت آ گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اتوار کی شب تینوں فضائی میزبانوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کرونا کے شکار فضائی میزبانوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار

واضح رہے کہ پہلے بھی 3 فضائی میزبانوں میں کرونا مثبت آیا ہے۔ چار دن قبل پی آئی اے کی ایک ایئر ہوسٹس روزا میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، وہ دبئی سے آنے والی خصوصی پرواز میں ڈیوٹی پر تھیں، ان کا ٹیسٹ کراچی ایئر پورٹ پر کیا گیا تھا، بعد ازاں انھیں علاج کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

اس سے بھی قبل ایک کپتان اور 2 فضائی میزبانوں میں کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کپتان اور دونوں فضائی میزبان اب صحت مند ہو چکے ہیں۔

The post پی آئی اے کے 3 فضائی میزبانوں میں کرونا وائرس کی تصدیق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KEw0rj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو