دبئی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت نے مزید 532 افراد میں کروناوائرس کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 532 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے اور اب ملک میں اس مہلک وبا کے شکار افراد کی تعداد 9 ہزار 813 ہوگئی۔
محکمہ صحت نے کرونا وائرس سے 7 نئی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد وفات پانے والوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے، متحدہ عرب امارات میں کرونا کے شکاز مزید 1887 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے مطابق اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد کی ٹیسٹنگ ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل متحدہ عرب امارات میں حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے رات 8 بجے سے 6 تک نافذ کرفیو کے اوقات میں رمضان المبارک کے دوران 2 گھنٹے کی کمی کی تھی۔
یو اے ای کی سرکاری خبررساں امارات نیوز ایجنسی وام نے 23 اپریل کو وزارت صحت کے حوالے سے بتایا تھا کہ اب کرفیو کا آغاز رات 10 بجے ہوگا اور یہ صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔
The post یو اے ای میں کرونا وائرس کے 532 نئے کیس رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2yN9VnS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box