تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 30 April 2020

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے جنگی جرائم، وزیراعظم کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے دوران بھی مقبوضہ کشمیرمیں فاشسٹ ہندوتوا کا نظریہ اورجنگی جرائم جاری ہیں، عالمی برادری بھارت کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطاب وزیراعظم عمران خان نے ایک بارپھرمقبوضہ کشمیرمیں مودی کے فاشسٹ اقدامات کوعالمی دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا، وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں عالمی وبا کے دوران بھی فاشسٹ ہندوتوااورآرایس ایس کی بالادستی کا نظریہ جنگی جرائم کی شکل میں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی کرکے آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش جینیواکنونشن کےخلاف ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کاتسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہےکہ مقبوضہ کشمیرصورتحال کانوٹس لے۔

انھوں نےمطالبہ کیاکہ عالمی برادری بھارتی جنگی جرائم، جینیوا کنونشن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پراقدامات کرے۔

The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے جنگی جرائم، وزیراعظم کا عالمی برادری سے بڑا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35tbq6Z
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو