تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 30 April 2020

پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی بار امریکا تک براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد : قومی ایئرلائن پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی بارامریکاتک براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ، جس کے تحت پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی بارامریکاتک براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی گئی ، اس حوالے سے امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ براہ راست پروازوں کی اجازت سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی وجہ سےہے، حکومتی پالیسی اور پی آئی اے کے سیکیورٹی اقدامات بھی وجہ بنے اور وزیر اعظم نےذاتی طورپرپروازیں چلانےاور پاکستانیوں کی جلدواپسی کےاقدامات کیے۔

سی ای او ارشد ملک نے وزیر اعظم، وزیر ہوابازی اوروزارت خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امریکاکےلیےریلیف پروازیں چلائیں گے،جہاں ہزاروں پاکستانی منتظر ہیں۔

ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ دیارغیرمیں مرنےوالےافرادکی میتیں بلامعاوضہ واپس لائی جائیں گی، پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے ، قومی ادارے مصیبت کے وقت پاکستان کی خدمت میں پیچھے نہیں ہٹتے ، آخری پاکستانی کے وطن واپسی تک پی آئی اے کا آپریشن جاری رہے گا۔

خیال رہے سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نےپچھلے ہفتے باضابطہ درخواست دی تھی

The post پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی بار امریکا تک براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bRZyxo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو