تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 23 April 2020

گندم کا سیزن آتے ہی محکمہ خوراک میں رشوت کا بازار گرم

کراچی: محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام کی نااہلی سے گندم کا سیزن آتے ہی محکمہ خوراک میںکھلے عام رشوت کا بازار گرم ہوگیا، محکمہ خوراک کے افسران کھلے عام رشوت کا بازار گرم کردیا۔

اس بات کا انکشاف خود محکمہ خوراک کے ایک خط میں کیا گیا ہے ،خط ڈویژنل افسران کو لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمے کے افسران کراچی گندم لانے والے ٹریلرکو جگہ جگہ روک کر رشوت طلب کر رہے ہیں اس ضمن میں فلور ملز مالکان نے وزیر خوراک کو شکایت کی ہے ملزماکان نے کہا ہے کہ رشوت لیے بغیر گندم کے ٹریلرکوکراچی نہیں آنے دیا جا رہا جس کی وجہ سے گندم کی ترسیل میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

سیکریٹری خوراک نے متعلقہ ڈائریکٹرز کو انتباہی خط میں کہا ہے کہ گندم کی ترسیل کرنے والے کسی ٹریلر کو نہیں روکا جائے گا کسی افسر نے ایسا کیا تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے صرف میرپورخاص ریجن، جامشورو، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول کے گوداموں سے نجی شعبے کو گندم کی فروخت روکی گئی ہے۔

The post گندم کا سیزن آتے ہی محکمہ خوراک میں رشوت کا بازار گرم appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2035218/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو