تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 April 2020

شہر کے درجہ حرارت میں آج سے اضافہ ہوگا

کراچی: شہر کے درجہ حرارت میں آج سے اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

زیادہ سے زیادہ پارہ 36 ڈگری کو چھوسکتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر کا مطلع گرم اور قدرے خشک رہنے کی توقع ہے،جس کے دوران گرمی کا پارہ مذید ایک سے 2 ڈگری اضافے سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز تک جذوی حدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مغربی سسٹم کے اثرات زائل ہونے کے بعد شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں، جس کی رفتار30 کلومیٹر تک بڑھ رہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کوشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5 ڈگری ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت نمی کا تناسب 83 جبکہ شام کو 30 فیصد رہا،آج جمعرات کو مطلع گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

The post شہر کے درجہ حرارت میں آج سے اضافہ ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2028063/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو