کراچی: کراچی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے یو میہ اجرت پر کام کرنیوالے اور مزدور طبقے کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑ رہا ہے لیکن شہر میں فلا حی ادارے ،مخیر حضرات ،سیا سی جماعتیں شہر یوں کی بھر پور مددکرنے میں مصروف ہیں لیکن ان حالا ت میں بھی ایک مافیا مزدوروں کے روپ میں شہر کی سڑکو ں پر موجود ہے جو غریب متوسط طبقے کی حق تلفی میں مصروف ہے ،منتخب نمائندوں کی جانب سے بھی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے ایسے عناصر کو راشن دینے یا مالی مدد نہ کی جائیں کیونکہ یہ ایک مافیا ہے جو مشکل حالات میں بھی سرگر م ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق کر اچی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑی تعداد میں شہر یو ں کے گھر وں کے چو لہے ٹھنڈے پڑگئے لیکن کراچی کی روایت رہی ہے بڑی تعداد میں صاحب حیثیت ،فلاحی ادارے غریب اور متوسط طبقے کی مدد کے لیے عملی طور پر میدان میں آ جا تے ہیں اسی طر ح شہر بھر میں بڑے پیما نے پر اپنی مدد آ پ کے تحت غریبو ں کی مدد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے لیکن ایک مافیا ایسا ہے بھی جو ان مشکل ترین حالات میں بھی اپنی منفی سرگرمیو ں میں مصروف ہے جگہ جگہ مزدورو ں کا لبادہ اوڑھ کرکے ہا تھوں میں بیلچہ ،، رنگ کر نے والے برش لے کر سڑکوں پر گھوم ر ہے ہیں جو راشن جمع کرکے دکا نوں میں فر وخت کررہے ہیں۔
ایسے ہی ایک شخص کی وڈیو بھی وائرل ہو ئی جو دکان پر راشن فر وخت کر رہا تھا جس کو شہر ی نے رنگے ہا تھوں پکڑ لیا یہ وہ عناصر ہیں جو غریب ، مستحق افرادکے حق پر ڈاکا ڈال رہا ہے، تحریک انصاف کے رکن سند ھ اسمبلی شہزاد قریشی نے ایکسپریس سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کر اچی ہمیشہ فلاحی کاموں میں سب سے آ گے رہا ہے ، شہر بھر سے اطلاعات مل ر ہی ہیں ایک ما فیا سڑکو ں پر آ گیا جو مزدور بن کر راشن جمع کر ر ہا ہے اور ان کی گا ڑیا ں موجود ہیں جس میں یہ جمع کر ر ہے ہیں اورپھر اس راشن کو فر وخت کیاجا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ڈیفنس اور کلفٹن میں سڑکو ں پر جگہ جگہ لو گ جمع ہیں جو مزدور بنے ہو ئے ہے لیکن وہ مزدور نہیں ہیں یہ ایک مافیا ہے ، شہری ایسے عناصر کی پولیس کو اطلاع دیں صاحب حیثیت لوگ تحقیق کر کے راشن تقسیم کر یں کیو نکہ اس مافیا کی وجہ سے غریبو ں کی حق تلفی ہورہی ہے ہم بھر پور کوشش کررہے ہیں غریبو ں کو راشن تقسیم کر نے کی یہ ایک ایسی جنگ ہے جس سے ہم سب کو مل کر لڑنا ہے کر اچی کے مختلف علاقوں میں ایسے سڑکو ں پر موجود ہے جنھو ں نے اس مشکل کھڑی میں بھی اس کو کا روبار بنا لیا ہے۔
The post شہر بھر میں راشن لوٹو مافیا سرگرم، مستحق محروم رہ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2028057/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box