واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کروڑوں افراد کےلیے رمضان اپنے عقیدے کو مضبوط کرنے کا موقع دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بابرکت مہینے رمضان کی آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں، رمضان میں مسلمان ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رمضان دنیا کے کروڑوں افراد کیلئے رمضان اپنے عقیدے کو مضبوط کرنے کا موقع ہے، امریکا کا آئین تمام مذاہب پر عملدر آمد کی آزادی دیتا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں روزے کے ساتھ عبادتیں، قرآن مجید کی تلاوت، خیرات سے ایمان کو تازہ کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام امن، رحم دلی، پیار اور دوسروں کی عزت کا درس دیتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں آج پہلا روزہ ہے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کئی بیانات دے چکے ہیں، جن پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے بیانات دیتے رہے ہیں اور کئی مسلم ممالک پر پابندی بھی عائد کر چکے ہیں۔
The post امریکی صدر کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلم دنیا کو مبارکباد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34ZCzOB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box