تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 29 April 2020

فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ ایک بار پھر مثبت آگئی

کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ ایک بار پھر مثبت آگئی، گذشتہ ہفتے ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ ایک بار پھر مثبت آگئی ، فیصل ایدھی نے 27تاریخ کو پمز اسپتال میں کورونا ٹیسٹ کرایاتھا ، فیصل ایدھی کو ٹیسٹ کی رپورٹ کچھ دیر قبل موصول ہوئی۔

یاد رہے 21 اپریل کو فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ، ان کا ٹیسٹ شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں کیا گیا تھا، جس کے بعد فیصل ایدھی نے خود ٹیسٹ پازیٹو آنے کی تصدیق کی تھی اور قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔

بعد ازاں محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال کو ہدایت جاری کی تھی کہ کراچی میں موجود فیصل ایدھی کے خاندان کے دیگر افراد کے بھی کرونا ٹیسٹ کیے جائیں۔

ذرایع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ فیصل ایدھی سے قبل ان کے بیٹے سعد ایدھی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس دوران بھی فیصل ایدھی کو کچھ دن گھر میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی، فیصل ایدھی 4 دن سے اسلام آباد میں تھے، شک ہے وائرس وہی سے منتقل ہوا۔

خیال رہے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کا ٹیسٹ اپنے والد کے ٹیسٹ سے بھی قبل مثبت آیا تھا، تاہم ان کا دوبارہ کیا گیا ٹیسٹ منفی آیا۔

واضح رہے ایدھی فاؤنڈیشن کےسربراہ فیصل ایدھی نے کوروناوائرس کی تشخیص کے بعد ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، اس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جیسے ہی ٹیسٹ منفی آیا تو میں آپ لوگوں کے درمیان پھر موجود ہوں۔

The post فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ ایک بار پھر مثبت آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2zFXf2s
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو