کراچی: آج سے کراچی کے تجارتی مراکز میں آن لائن کاروبار شروع ہو گیا ہے، آن لائن کاروبار صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک ہوگا، حکومت نے پیر (آج) سے آن لائن کاروبار کی اجازت دی تھی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کے دوران ڈیلیوری بوائے کو ہر صورت میں کرونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت کی ایس اوپیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔
کراچی میں حکومتی ٹیم اور کراچی کے تاجروں میں معاملات طے پانے کے بعد حکومت نے پیر سے آن لائن کاروبار کی اجازت دی تھی، آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر شرجیل گوپلانی کے مطابق تاجروں کی جانب سے تمام ایس او پی پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے بعد آج سے آن لائن کاروبار شروع کرنے کی اجازت ملی ہے۔
آج سے آن لائن کاروبار کے لیے تمام تاجر محکمہ داخلہ اور کمشنر کراچی کو ایس او پی پر عمل درآمد کرنے کی انڈرٹیکنگ جمع کرانا شروع کریں گے، کراچی محکمہ داخلہ سے اجازت ملنے تک کراچی کی مارکیٹوں کے 6 لاکھ سے زائد تاجر اپنی کام والی جگہ پر محکمہ داخلہ کا نوٹیفیکشن آویزاں کریں گے۔
کاروبار صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک ہوگا، پیر سے جمعرات ہفتے میں 4 روز آن لائن بزنس کی اجازت ہوگی، کاروبار کے دوران دکان کا شٹر صرف ڈیلیوری کے وقت ہی کھلے گا، دکان پر صرف ایک ملازم یا مالک کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق الیکٹرونک کے کام میں بھاری رقم کا لین دین ہوتا ہے، اس لیے آن لائن کاروبار میں لین دین میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو ترجیح دی جائے گی، کیش کم مالیت کے مال کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ڈیلیوری کے لیے لوڈنگ ان لوڈنگ اسٹاف کو بھی اجازت ہوگی۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والا کاروبار انتظامیہ سیل کر دے گی۔
The post آج سے کراچی کے تجارتی مراکز میں آن لائن کاروبار شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bGR4t5
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box