اسلام آباد: سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ، شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا قلم دان دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں سینیٹر شبلی فراز کی بطور وفاقی وزیر تقریب حلف برداری ہوئی، جس میں شبلی فراز نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا، شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا قلم دان دیا گیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کوڈی نوٹیفائی کرکے شبلی فراز کو وفاقی وزیراطلاعات تعینات کیا تھا جبکہ عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات مقرر کیے گئے تھے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات اور عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کرنے پر مبارکباد دی اور کہا تھا کہ شبلی فراز عزت دار اور ایماندار شخص ہیں جبکہ عاصم سلیم باجوہ محنتی انسان ہیں۔
بعد ازاں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی ، جس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے حکومتی اشتہاری بجٹ سے 10 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی اور سرکاری ٹی وی کے کوٹے پر ضرورت سے زائد ملازم رکھے، انہوں نے بغیر اجازت دو سیکیورٹی گارڈز سمیت 9 ملازم رکھے ہوئے تھے۔
خیال رہے چند روز قبل ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا تھا، امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا تھا ۔
The post سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bJ07d7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box