کراچی: اولڈ سٹی ایریا عثمان آباد، غازی نگر اور گھاس منڈی کے علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے جو لاک ڈاؤن اور رمضان کی وجہ سے شدید بحرانی کیفیت اختیار کرچکی ہے۔
صدیق وہاب روڈ پر واقع آبادی کا بڑا حصہ جہاں لاک ڈاؤن سے بیروزگاری کا شکار ہے وہیں اب گھروں میں رہنے والے تمام افراد پانی کی قلت سے شدید پریشان ہیں، اس ضمن میں واٹربورڈ کے متعلق حکام اور علاقے کے ایم پی اے سے بھی گزارش کی گئی لیکن اب تک کوئی داد رسی نہیں ہوئی ہے،مکینوں کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے لائن مین اس میں ملوث ہے۔
کئی برس تک پانی کی کمی رہی اور اب گزشتہ چھ ماہ سے پانی بالکل غائب ہوچکا ہے،اب یہ حال ہے کہ پانی کی لائن میں تعفن زدہ اورگندا پانی آرہا ہے جس سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں، مکینوں نے بتایا کہ مبینہ طور پر واٹر بورڈ کا عملہ بالخصوص لائن مین پانی کی لائنیں فروخت کرنے میں پیش پیش ہے اور اس ضمن میں لاکھوں روپے کمارہا ہے، نمائندہ ایکسپریس کو علاقہ مکینوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کی حرمت اور پانی کی ضرورت کا پاس رکھتے ہوئے فوری طور پر ہزاروں لاکھوں افراد کی داد رسی کی جائے تاکہ علاقے میں پانی کی قلت کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے۔
The post اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی شدید قلت، مکین پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2035925/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box