تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 4 May 2020

ملک بھر میں کورونا کے 20186 مصدقہ مریض، 462 افراد جاں بحق

 اسلام آباد / کراچی: پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہزار 186 تک جا پہنچی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 462 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9522 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 1083 میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20186 ہو گئی۔ ان مریضوں میں سے مجموعی طور پر اب تک 5590 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ 7524 جب کہ سندھ میں 7465 مریض ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 3129، گلگت میں 364، بلوچستان میں 1218، اسلام آباد میں 415 جب کہ آزاد کشمیر میں 71 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مزید 22 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا شکار مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 462 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 138، پنجاب میں 124 ، خیبر پختونخوا میں 180، اسلام آباد 4 ، بلوچستان 21 اورگلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

’کسی چیز میں شفافیت نہیں‘

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ کسی چیز میں شفافیت نہیں، لگتا ہے کہ سارے کام کاغذوں میں ہی ہورہے ہیں۔

 

نادرا میں کام شروع

ملک بھر میں نادرا دفاتر آج سے شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ دفاترصبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

زمینوں کے رجسٹریشن شروع

سندھ حکومت کی ہدایات پر شہر قائد میں زمینوں کی دستاویزات کی رجسٹریشن اور تصدیق کیلیے سب رجسٹرار آفس کھل گئے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک بھر میں کورونا کے 20186 مصدقہ مریض، 462 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2038286/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو