تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 29 May 2020

کورونا سے متاثرہ کاروباری افراد کے 432 ارب کے قرضے موخر، سود دینا ہوگا

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے اثرات سے کاروباروں کو تحفظ دینے کیلیے اعلان کردہ اسکیم کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ری فنانس اسکیم کے تحت 432 ارب روپے کے قرضوں کی وصولی مؤخر کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گذشتہ ماہ میں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے قرضہ کی اصل زر کی وصولی کو مؤخر کرنے کی اسکیم شروع کی تھی۔ ری فنانس کی سہولت سے استفادہ کیلئے قرض داروں کو 30 جون سے قبل متعلقہ بینک کو تحریری درخواست جمع کرانا ہو گی اور متفقہ شرائط و ضوابط کے تحت قرض کے سود کی ادائیگی کریں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق استفادہ کرنے والوں کی کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہو گی اور نہ ہی ان کی تفصیلات کریڈٹ بیورو کے ڈیٹا میں دی جائیں گی۔ اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ سال تک واجب الوصول مجموعی اصل زر 4.70 کھرب روپے ہے۔

The post کورونا سے متاثرہ کاروباری افراد کے 432 ارب کے قرضے موخر، سود دینا ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2045769/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو