تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 30 May 2020

خانیوال میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

خانیوال: پل رانگو میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خانیوال کے نواحی علاقے پل رانگو پر اے سی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی آپریشن کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 افراد دم توڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی اور عینی شاہدین کے مطابق بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

The post خانیوال میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق، 30 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2046044/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو