کوئٹہ / اسلام آباد: بلوچستان سے قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی ) کے غیر سرکاری رکن سابق سینیٹر جاوید جبار رضاکارانہ طور پر مستعفی ہوگئے.
سابق سینیٹر جاوید جبار نے موقف اختیارکیا ہے کہ بلوچستان میں ان کی نامزدگی پر کچھ حلقے سیاسی مخالفت اور تحفظات کا اظہارکر رہے تھے جبکہ نامزدگی پرکچھ حلقے ہائیکورٹ تک بھی پہنچے، کمیشن میں تمام فیصلے تمام متعلقین کی مشاورت سے ہونے چاہئیں، وہ بلوچستان کیلیے جتنی بھی چاہے کوششیں کرتے مخالفین نے مطمئن نہیں ہونا تھا۔
گزشتہ روز جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ این ایف سی کے بلوچستان سے ممبرکی حیثیت سے مستعفی ہوگیا ہوں اور صدر مملکت عارف علوی کو استعفیٰ سے متعلق خط لکھ دیا ہے، ممبر نامزدکرنے پر صدر مملکت، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
The post جاوید جبار قومی مالیاتی کمیشن کی ممبر شپ سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2046014/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box