جیکسن کاؤنٹی : امریکی ریاست میسوری میں دو کمسن بچے اپنی دادی کی گاڑی چلاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں والدین کی غفلت نے دو بچوں کی جان لے لی، جیکسن کاؤنٹی کے علاقے میں چھ اور سات سالہ دو کمسن بچوں نے اپنی دادی کی غیر موجودگی میں ان کی کار گھر سے نکالی اور شاہراہ پر آگئے۔
کار چلانے والے بچے کا اچانک کار پر کنٹرول نہیں رہا اور کار تیز رفتاری سے سڑک کے کنارے ایک گہری کھائی میں جاگری۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار میں آگ لگ گئی جس کے باعث دونوں بچے جل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حادثہ گزشتہ شام پانچ بجے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق جان لیوا حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، بچوں کے اہل خانہ کی جانب سے تاحال ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔
The post امریکہ : دادی کی کار چلانے والے 6 اور 7 سال کے دو بچے جل کر ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dshJLe
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box