تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 31 May 2020

کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان

کراچی: شہرقائد میں آج بھی بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ موسم جزوی ابرآلود اور گرم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کی طرح آج بھی کراچی میں بونداباندی کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ موسم جزوی طور پر ابرآلود اور گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 31.5ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 52فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے شہر نارووال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم خوشگوار اور گرمی کی شدت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

کراچی میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہلکی بارش ہوئی، شہر قائد کے علاقوں نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، بفرزون میں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تھا۔

نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ایف بی ایریا اور اطراف کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہی، محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کراچی کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا تھا۔

The post کراچی میں آج بھی بوندا باندی کا امکان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eFSfdw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو