تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 31 May 2020

پاکستان میں کورونا سے مزید 60 اموات، مجموعی تعداد 1500 سے تجاوز، کیسز72 ہزار تک جا پہنچے

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں خوفناک اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،چوبیس گھنٹے میں مزید 60افراد جان کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی تعدادچ 1543 تک جا پہنچی جبکہ کوروناکےمجموعی کیسزکی تعداد72ہزار سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی ملک بھرمیں کورونا بے قابو ہونے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال سے متعلق نئے اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 60افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1543 ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں24گھنٹے کے دوران 2964نئے کیسزرپورٹ ہوئے، جس کے بعد کوروناکے مجموعی کیسزکی تعداد72ہزار460 تک جا پہنچی جبکہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 26ہزار83 ہوگئی۔

اعداو شمار کے مطابق سندھ میں کوروناسےمتاثرہ لوگوں کی تعداد 28 ہزار 245 ، پنجاب میں 26 ہزار 240، خیبرپختون خوا میں 10 ہزار 27، بلوچستان میں 4,393، اسلام آباد میں 2,589، گلگت بلتستان میں 711 اور آزاد کشمیر میں 255 ہے۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 481، خیبر پختونخوا میں 473، اسلام آباد میں 28، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

The post پاکستان میں کورونا سے مزید 60 اموات، مجموعی تعداد 1500 سے تجاوز، کیسز72 ہزار تک جا پہنچے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2XRGd9S
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو