پشاور: خیبر پختونخواحکومت نے قومی رابطہ کمیٹی سے پہلے اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت میں ہوگا، اجلاس میں وزیر صحت تیمور جھگڑا اور چیف سیکرٹری بھی شامل ہوں گے۔
اہم بیٹھک میں لاک ڈاؤن سفارشات اور طبی سازوسامان کی صورت حال پر بات چیت ہوگی، اجلاس میں مرتب کردہ تمام تر سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی اور سفارشات کو قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں سختی یا مزید نرمی سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا، اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے حکمت عملی تیارکرلی ہے۔
لاک ڈاؤن میں سختی یا مزید نرمی سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا
سندھ اور بلوچستان لاک ڈاؤن میں نرمی کیخلاف اور پابندیاں مزید سخت کرنے کے حامی جبکہ دیگر دو صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اجلاس میں تجاویز پیش کریں گے اور قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کیا حکمت عملی اپناتی ہے اس سے متعلق فیصلہ آج ہوجائے گا۔
The post قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے قبل خیبرپختونخوا حکومت کی تیاریاں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2BiBRRz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box