تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 2 May 2020

سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کےاستعمال کی مخالفت کرکے نقصان کررہی ہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کرکے اپنا اور عوام کا نقصان کررہی ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کرکے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں، پارلیمان کا ورچول سیشن وقت کی ضرورت ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو اس مشکل وقت میں فیصلہ سازی کے عمل میں لازماً شریک ہونا چاہیے، حالات نارمل ہونے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہوسکتا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے مطالبہ کررہی ہیں جب کہ حکومت کی جانب سے ورچول اجلاس بلائے جانے کی تجویز دی جارہی ہے۔

The post سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کےاستعمال کی مخالفت کرکے نقصان کررہی ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2037804/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو