تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 2 May 2020

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمرعام افراد تک پہنچایا جائے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا ثمرعام افراد تک پہنچایا جائے، آئل پرائسز بڑھنے پربلا تاخیرمہنگائی کی جاتی رہی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائزمنافع خوری کے خلاف ایکشن لیا جائے، صوبے مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے سمیت ہرصورت قیمتیں کم کروائیں بصورت دیگر ایکشن لیں۔

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمرعام افراد تک پہنچایا جائے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2037807/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو