تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 3 May 2020

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے

شہباز شریف

لاہور : آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف آج نیب میں پیش ہوں گے، نیب نے شہباز شریف کیجانب سے بھیجے گئے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھیں طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مدن سےزائداثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا اور مطلوبہ دستاویزات کیساتھ 12 بجےپیش ہونےکی ہدایت کی ہے،

شہبازشریف کواس کیس میں تیسری بارطلب کیاگیا، شہباز شریف دونوں مرتبہ ملک میں ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے ، انھوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی تھیں۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب شہبازشریف کیجانب سے بھیجے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی، قانون کے مطابق ملزم خود پیش ہوں، مطلوبہ معلومات فراہم کریں، اس سے قبل نیب نے شہباز شریف کو17اور22 اپریل کوطلب کیاتھا۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف آج نیب میں پیش ہوں گے اور نیب سوالات کےجوابات دیں گے۔

شہبازشریف کی نیب دفترطلبی کے موقع پر سیکیورٹی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، نیب دفترکےباہرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ راستے رکاوٹیں لگا کربند کر دیے گئے ہیں۔

خیال رہے واضح رہے کہ 22 اپریل کو طلبی پر قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تنبیہی پیغام جاری کر کے کہا تھا کہ اگر انھوں نے تعاون نہیں کیا تو ان کے خلاف نیب قانونی راستہ اپنائے گا۔

اس سے قبل 17 اپریل کو بھی انھیں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ کرونا وائرس کا عذر کر کے پیش نہیں ہوئے، نیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر مکمل حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں گے۔

The post آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، شہباز شریف آج نیب میں پیش ہوں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VZWie5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو