ریاض: سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی، حکومت تحفظ کے ساتھ اقتصادی سرگرمیوں میں توازن پیدا کرنا چاہتی ہے۔
سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ و قائم مقام وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی محمد الجدعان نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کی مرحلہ وار بحالی کرونا بحران سے نمٹنے کی نئی منزل ہے۔ نئے اقدامات ملک کے سماجی و صحت کے حالات کو مستحکم بنانے کی اسکیم کا اہم حصہ ہیں۔
وزیر خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ نئے اقدامات کا فیصلہ وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ یکجہتی پیدا کر کے کیا گیا ہے، حکومت سماجی حالات اور صحت کے تحفظ کے ساتھ اقتصادی سرگرمیوں میں توازن پیدا کرنا چاہتی ہے۔
الجدعان نے واضح کیا کہ سعودی حکومت ترقیاتی اسکیمیں جاری رکھے گی، ذرائع آمدنی میں تنوع پیدا کرنے، نجی اداروں کا کردار مضبوط بنانے اور ملکی پیداوار کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے اور رہے گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت قومی بجٹ سے ترقیاتی منصوبوں کو فنڈ فراہم کرتی رہے گی۔ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بڑے پیمانے پر نجی اداروں کو دیے جائیں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ شرح نمو کو بہتر بنانے میں اہم کردارادا کریں گے۔ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے 150 ارب ریال مارچ اور اپریل کے مہینوں میں استثنائی طور پر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو دیے. یہ اقدام بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا۔
الجدعان کا کہنا تھا کہ اقتصادی و تجارتی ادارے اور عوام صحت اقدامات کی پابندی جتنی زیادہ کریں گے اتنی ہی تیزی سے اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوتی چلی جائیں گی۔
The post سعودی عرب میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gI5DQb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box