اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے موذی مرض نے اب تک کئی حکومتی وزیروں اور اراکین پارلیمنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور دن بدن کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جن میں سے اکثریت صحت یاب ہوکر اپنے گھروں پر ہیں۔
وزیر مملکت شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے، رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔ آمین۔
میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے. رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں. آمین
— Shehryar Afridi (@ShehryarAfridi1) May 29, 2020
اس سے قبل پاکستان کی کئی اہم سیاسی شخصیات پی پی رہنما سعید غنی، گورنر سندھ عمران اسماعیل ، اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور، ن لیگی رہبنما سینیٹر نہال ہاشمی اور دیگر بھی اس وائرس سے متاثر ہوکر اپنا علاج کروا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1395 ہو گئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 66,457تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے۔
The post وزیرمملکت شہر یارآفریدی کورونا وائرس کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eszfyI
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box