کراچی: کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے ناظم آباد میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھر نے سے کمسن بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کو تاکید کی ہے کہ وہ پتنگیں فروخت اورتیار کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی یقینی بنائیں۔
اس حوالے سے پولیس چیف کی جانب سے زونل ڈی آئی جیز ، ضلعی ایس ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کوہدایت جاری کی گئی ہے کہ پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائی کریں جس گھر کی چھت سے پتنگ اڑائی جائے پولیس فوری طور پر اس شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرے،پولیس چیف کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں پتنگ و مانجھا فروخت اور بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے اورگرفتار افراد کے خلاف فوری مقدمات درج کیے جائیں۔
تھانیدار اپنے اپنے علاقوں میں مساجد سے اعلان کرائیں اورلوگوںکوبتائیں پتنگ بازی پر سختی سے پابندی ہے اور اس پر عمل درآمدکو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے گا۔
The post کراچی میں پتنگ اڑانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2038232/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box