تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 1 June 2020

امریکہ : بیوی اور بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ سمندر میں ڈوب گیا

باپ سمندر میں ڈوب گیا

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں بیوی اور بیٹے کی زندگی بچانے کیلئے سنمدر میں چھلانگ لگانے والا باپ خود موت کے منہ میں چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کیرولینا کے ساحل پر تفریح کے دوران ایک خاندان سمندر کی لہروں کی نذر ہوگیا، ٹاپسیل بیچ پر ہونے والے اندوہناک واقعے میں بیوی اور بیٹے کو بچانے کی کوشش کرنے والا شخص خود جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کے عینی شاھدین کے مطابق سمندر میں ڈوبتے ہوئے بیٹے کو بچانے کیلئے پہلے تو ماں نے کوشش کی لیکن وہ ناکام ہوئی اور خود لہروں میں پھنس گئی۔

صورتحال دیکھتے ہوئے 29سالہ شوہر کرسٹوفر رابرسن نے انہیں بچانے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگا دی لیکن بد قسمتی سے ماں بیٹا تو بچ گئے لیکن شوہر لہروں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے آگاہ کرتے ہوئے ٹاپسیل بیچ پولیس چیف سموئل گریواس نے میڈیا کو بتایا کہ سہ پہر تین بجے ہمیں واقعے کی اطلاع ملی اور ہم ساحل پر پہنچے۔

بعد زاں لائف گارڈ کے اہلکاروں نے ان تینوں افراد کو سمندر سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے کرسٹوفر رابرسن کو مردہ قرار دے دیا۔

The post امریکہ : بیوی اور بیٹے کو بچانے کی کوشش میں باپ سمندر میں ڈوب گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eE2SgU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو