لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ احتجاج کی دھمکیوں سے عمران خان خوفزدہ ہونے والے لیڈر نہیں ہیں، وہ وزیراعظم ہیں اور2023تک وزیراعظم رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب کچھی نے ملاقات کی، اس موقع پر حالیہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آل اپوزیشن ’’مائنس ‘‘ہوچکی ہے ان کا اب کوئی مستقبل نہیں، ملک میں کر پشن کا دور واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پہلی بار ملک میں شفافیت اور میرٹ کے مطابق فیصلے ہورہے ہیں۔
’وزیراعظم عمران خان ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے‘
انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ 2023کے انتخابات کا انتظار کریں، پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے تمام وسائل بیروکار لائےجائیں گے، تحر یک انصاف عوامی امنگوں کے مطابق کام کررہی ہے۔
یاد رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس نہ ہونے دینے کا دعویٰ کرنے والی اپوزیشن کہاں ہے؟ بجٹ منظوری پر وزیراعظم اور ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، وزیر اعظم عمران ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا احتساب رکوانے کے سوا کچھ نہیں مگر یہ کبھی نہیں ہوگا۔
The post ’آل اپوزیشن ’مائنس ‘ ہوچکی، ان کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gbJusj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box