تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 1 July 2020

دورہ انگلینڈ میں کس کھلاڑی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ رمیزراجہ نے بتادیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیزراجہ نے کہا ہے کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی سے فاسٹ بولر محمد عباس کو انگلینڈ کی کنڈیشنز پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ بال پر تھوک لگانے پر پابندی سے دورہ انگلینڈ میں محمد عباس کو انگلاش کھلاڑیوں کے خلاف جدوجہد کرنا پڑے گی جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف بہترین انتخاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عباس انگلینڈ کندیشنز کا کھلاڑی ہے لیکن تھوک پر بابندی سے وہ اپنا پیس برقرار نہیں رکھ پائے گا، اسے وکٹ گرانے اور اپنا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں دشواریاں پیش آئیں گی، حارث انگلش کھلاڑیوں کو سرپرائز دے سکتا ہے، بولنگ شعبے میں حارث رؤف کا انتخاب بہترین ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ قومی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈرز کے لیے آسان نہیں ہوگا کیوں کہ وہ غیرتجربہ کار ہیں، اور حریف ٹیم کے بولرز سخت چیلنج دے سکتے ہیں۔

انگلینڈ میں تمام قومی کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے

رمیز راجہ نے اظہر علی کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے، کیوں کہ ماضی میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی اور نہ ہی حالیہ دنوں انہیں نے اچھا کھیل پیش کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کا انعقاد اور کھیل کی بحالی کا سہرا پی سی بی کو جاتا ہے۔

The post دورہ انگلینڈ میں کس کھلاڑی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا؟ رمیزراجہ نے بتادیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31vgPKE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو