تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 28 June 2020

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ، متعداد افراد جاں بحق و زخمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے. 

ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 دہشت گردوں نے پاکستان استاک ایکسچینج کی پارکنگ کے راستے داخل ہونے کی کوشش کی، اس موقع پر عمارت کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈز نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بم پھینکے، دہشتگرد ٹریڈنگ ہال میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد کی ہلاکت کی خبریں ہیں۔ جن میں 3 دہشت گرد شامل ہیں جب کہ ایک دہشتگرد کی عمارت میں موجودگی کی خبریں ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اطراف پہنچ گئی ہے۔ فائرنگ سے زخمی اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے حملہ آوروں  کی عمریں 22 سال سے 28 برس کے درمیان ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال اس وقت قابو میں ہے۔ 2 سے 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

’اسٹاک ایکس چینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ‘

گورنر سندھ  عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے ، اسٹاک ایکس چینج کو سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

 

The post پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ، متعداد افراد جاں بحق و زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2054918/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو