نئی دہلی : پولیس نے اے ٹی ایم لوٹنے والے گروہ کے دو کارندوں کے کو گرفتار کیا ہے، جن سے قبضے سے لوٹی گئی رقم اور نئی گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گیا میں اے ٹی ایم لوٹنے والے گروہ کے دوافراد کو پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے، ملزمان کے پاس سے اے ٹی ایم سے لوٹی گئی رقم سے خریدی گئی گاڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
گیا پولیس نے اے ٹی ایم سے تیرہ لاکھ 62 ہزار روپے کی لوٹی گئی رقم کا معاملہ حل کرلیا ہے۔ رام پور انسپکٹر کے دفتر کے سامنے 9جون کو ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم میں لوٹ مار کا واقعہ پیش آیا تھا۔
واردات میں شامل دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا ہے، ان کے پاس سے نقد رقم سمیت اس پیسے سے خریدی گئی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا ہے حالانکہ ابھی دیگر ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر ہیں جس کی وجہ سے لوٹی جانے والی پوری رقم برآمد نہیں ہوسکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کے پاس سے ایک الٹو گاڑی اور ایک ٹیمپو سمیت ستائیس ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں کونچ تھانہ حدود کا رہنے والا اجیت کمار اور دوسرا کریمن عرف ٹنکو ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لوٹ کے بعد لائنر کا کام کرنے والے اجیت کمار کو حصے میں ایک لاکھ روپیہ ملا تھا جس سے اس نے پچاس ہزار میں ایک پرانا ٹیمپو خریدا ہے جبکہ اس کے گھر سے ستائیس ہزار روپے نقد برآمد ہوئے ہیں بقیہ رقم اس نے خرچ کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ کونچ کا رہنے والے کریمن کو حصے میں دو لاکھ روپے ملے، جس کے بعد کریمن نے دولاکھ ستر ہزار میں ایک الٹو گاڑی خریدی بقیہ نو لاکھ روپے دیگر چار لوگوں کے درمیان تقسیم ہوئے ہیں۔
، ایس ایس پی نے بتایا کہ جھاڑکھنڈ کے ہزاری باغ سے ضمانت پر چھوٹے ملزمان بھی اس واردات میں شامل ہیں ہزاری باغ کے ملزمان نے اس سے قبل بودھ گیا کے اے ٹی ایم سے بھی 26 لاکھ روپے لوٹے تھے، ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
The post اے ٹی ایم لوٹنے والے گروہ کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2BII5KN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box