تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 30 June 2020

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

ریاض: سعودی عرب کی اسٹاک مارکیٹ میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مملکت کی مالیاتی منڈی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ رواں سال عید قرباں کی تعطیلات کا آغاز منگل 28 جولائی کی ڈیوٹی کے بعد ہوگا۔

سعودی مالیاتی منڈی تداول نے اپنے بیان میں کہا کہ ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے 7 ذی الحجہ ڈیوٹی کا آخری دن ہوگا، جس کے بعد عید الاضحیٰ کی چھٹیاں شروع ہو جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے بدھ 5 اگست بہ مطابق 15 ذی الحجہ کو تعطیلات ختم ہو کر تداول مارکیٹ کھل جائے گی۔

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر 7 روزہ تعطیلات کا اعلان

واضح رہے کہ سعودی حکام کی جانب سے بھی بینکوں اور ترسیلات زر کے اداروں میں بھی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے، سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات منگل 7 ذوالحجہ 1441ھ 28 جولائی کو ڈیوٹی مکمل کر کے شروع ہوگی اور بدھ 5 اگست سے دفاتر کھلیں گے۔

سعودی مانیٹری اتھارٹی نے بینکوں اور ترسیلات زر کے اداروں سے متعلق عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بارے میں بتایا کہ مذکورہ اداروں میں عید کی چھٹی 7 دن ہوگی، جس کی شروعات 29 جولائی سے ہوگی۔

The post سعودی اسٹاک مارکیٹ میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2CS83vP
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو