تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 28 June 2020

دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم کب اور کہاں قرنطینہ کرے گی؟

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم مانچسٹر سے ووسڑ پہنچ چکی ہے، ٹیم 14دن تک ووسٹر کرکٹ گروانڈ سے ملحقہ ہوٹل میں قرنطینہ میں رہے گی، کھلاڑی ہر ممکن حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم انگلش کھلاڑیوں سے سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ چکی ہے، گزشتہ رات گرین شرٹس مانچسٹر پہنچی تھیں جس کے بعد اب وہ ووسٹر میں قیام پذیر ہیں۔

ٹیم 14دن تک ووسٹر کرکٹ اسٹیڈیم سے ملحقہ ہوٹل میں قرنطینہ میں رہے گی، قومی کرکٹ ٹیم 13جولائی سے پریکٹس شروع کرے گی، ممکنہ طور پر تمام کھلاڑیوں کا ہر 4 سے 6 دن بعد کروناٹیسٹ لیا جاتا رہے گا۔

ادھر پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ پر اپنے مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا، کرکٹرز کا کہنا تھا کہ گراؤنڈ میں فینز کی بہت کمی محسوس ہوگی۔ ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم نے کہا کوشش ہوگی اچھا پرفارم کرکے مداحوں کو گھر پر تفریح فراہم کریں۔

پاک انگلینڈ سریز: قومی کرکٹ ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

بیٹنگ کوچ یونس خان نے کرکٹ کے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ چیت کے لیے دعا کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دورہ انگلینڈ کے لیے 20 کھلاڑی اور 11 آفیشلز لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تھے، روانگی سے قبل کرونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے تھے جبکہ انگلینڈ پہنچنے پر بھی وائرس سے بچنے کے لیے سخت ہدایات کی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں نے سفر کے دوران بھی سماجی فاصلوں کا خیال رکھا۔

The post دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم کب اور کہاں قرنطینہ کرے گی؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eIXYzA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو