اسلام آباد : پاکستان میں گذشتہ 3 ماہ کے دوران آج سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، 24گھنٹے میں ملک میں 936 کیسز رپورٹ ہوئے، جو 86 فیصد کم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 14جون کو ملک بھرمیں ریکارڈ6825 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، 24گھنٹے میں ملک میں936کیسزرپورٹ ہوئے، جو86فیصدکم ہیں، آخری بار3ماہ پہلے اتنی کم تعداد میں کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔
<351> Rise & fall in daily COVID-19 cases in Pakistan: on 14 June we had a peak of 6825 cases & in the last 24 hrs we had 936 cases in country – a decline of 86%. Last time we saw daily cases in three digits was almost 3 months ago, on 3 May. No place for any complacency please! pic.twitter.com/t8HzbDgLr0
— Zafar Mirza (@zfrmrza) July 28, 2020
گذشتہ روز ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ الحمدللہ آج پاکستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران کوویڈ۔19 سے سب سے کم اموات ریکارڈ ہوئیں ، کورونا سے اموات میں 87 فیصد کمی آئی ہے لیکن اب بھی کسی لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
یاد رہے کورونا وائرس کے خلاف موثر حکومتی اقدامات سے کورونا کیسز اور شرح اموات میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ، چوبیس گھنٹے کے دوران موذی وائرس سے تیئس افراد لقمہ اجل بنے، جس کے بعد ملک بھرمیں اموات کی کل تعداد پانچ ہزارآٹھ سوپینسٹھ ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران نوسوچھتیس نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی جبکہ کورونا سے متاثر 2 لاکھ 42 ہزار436 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کرونا کا دباؤ بہت کم ہوچکا ہے،3 دن میں پاکستان میں کرونا سے کم اموات ہوئیں،پاکستان ان چندممالک میں سے ہے جہاں وبا پر قابو پایا جا رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا تھا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام میں احتیاط نہ کی گئی تو بڑا نقصان ہوگا، کامیابی سے عید اور محرم گزرگئے تو پھر ہم نے ریسٹورنٹس کھولنے ہیں، صورتحال بہتر رہی تو اسکول وکالجز بھی ایس او پیز کے تحت کھولیں گے۔
The post پاکستان میں گذشتہ 3 ماہ کے دوران آج سب سے کم کورونا کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3hL5GKK
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box