تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 28 July 2020

بادل اب بھی برس سکتے ہیں، رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان

کراچی: مون سون کی بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم سمندر میں ختم ہو گیا، شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

منگل کوتندوتیز سمندری ہوائیں چلیں، پارہ متوازن اور 34.5 ڈگری ریکارڈ ہوا،محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سبب بننے والا مون سون کا تیسرا اسپیل سمندر میں ہی ختم ہوگیا،جس کے بعد شہر میں مذید تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

تاہم اگلے دو سے تین روز کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں سسٹم کے اثرات اور سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے ہلکی بارش،بونداباندی اور پھوار ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں،جس کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 ڈگری جبکہ کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 79اور شام کو 67 فیصد رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چندروز تک شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابر آلود رہنے کی توقع ہے، 3 اگست تک شہر میں مون سون کے کسی نئے سلسلے کا امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ) کو مطلع جذوی ابرآلود اور زیادہ سے زیادہ پارہ 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

The post بادل اب بھی برس سکتے ہیں، رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2063372/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو